راولاکوٹ(اصف اشرف)بھارتی فوج نے عید ملن پارٹی پر چھاپہ مارتے ہوئے جے کے ایل ایف سمیت دیگر تنظیموں کے تین درجن سے زاہد لیڈران اور کارکنان کو گرفتارگرفتار لیا۔تفصیلات کے مطابق سری نگر کے مقامی ہوٹل میں عید قربان کی مناسبت سے جاری عید ملن پارٹی پر چھاپہ مار کر فورسز نے جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ کے صف اول کے لیڈروں سلیم ننھا جی یاسین بٹ حریت کانفرنس کے شبیر ڈار فردس شاہ عمر حیات پروفیسر ممدعلی جہانگیر بٹ عبدالرحمان شمس سمیت پنتالیس لوگوں کو گرفتار کر کے کوٹھی باغ تھانہ سری نگر پابند سلاسل کر لیا۔ دوسری اطلاع کے مطابق حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین مولوی عباس انصاری کے بیٹے مسرور عباس انصاری کو بھی حراست میں لیا ہے یہ گرفتاریاں بھارتی سپریم کورٹ میں دائر اس پیٹیشن کی سماعت سے ایک روز قبل کی گئیں جس پیٹیشن میں مودی سرکار کی طرف سے دفعہ 370کے خاتمہ اور 35,اے کا خاتمہ چیلنج کیے گئے ہیں اور اس رٹ پر چار سال بعد گیارہ جولائی منگل سے سماعت شروع ہوگی بھارتی حکام کا الزام ہے کہ عید ملن کے نام پر یہ علحیدگی پسند سیاسی محاز پر بھارت مخالف سیاسی اتحاد منظم کر رہے تھے۔
بھارتی فوج کا عید ملن پارٹی پر چھاپہ ،جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ سمیت دیگر تنظیموں کے تین درجن سے زائد لیڈران اور کارکنان گرفتار








