بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توشہ خانہ فوجداری کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضریٰ سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست  دائر کرتے ہوئے  سماعت دو روز کیلئے ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔

جج نے کہاکہ ہائیکورٹ درخواست دائر کی بنیاد پر آج حاضری سے استثنیٰ منظور کر رہا ہوں، ساڑھے 11بجے تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی کاپی جمع کروائیں، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضریٰ سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔