اسلام آباد(ممتازنیوز )وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ نے ژوب کینٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے جانوں کی قربانی دیکر بڑی تباہی سے بچایا اور تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا،جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہوں،دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،بدھ کواپنے بیان میں وزیرداخلہ نے کہاکہ ہمارے جوانوں کی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،پوری قوم کو شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے
وزیرداخلہ کی ژوب کینٹ حملے کی مذمت،دہشتگردی کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کاعزم








