بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک فوج ملک کے امن و سلامتی کی ضامن ،پوری قوم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ممتازنیوز ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے ژوب گیرژن پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت ، دہشت گردوں کاحملہ ناکام بنانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کے جوانوں نے حملہ آور دہشت کردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر جرات وبہادری کی نئی تاریخ رقم کی،وطن عزیز کا تحفظ کرتے ہوئےپاک فوج کے چار جوانوں نے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کر کے شہادت کا رتبہ حاصل کیا،بدھ کواپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے ،ہماری بہادر افواج ملک و قوم کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں،پاک فوج ملک کے امن و سلامتی کی ضامن ہے،وزیراعلیٰ نے شہداء وطن کے خاندانوں سے تعزیت و یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے،وزیراعلی ٰنے زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔