بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان روس سے تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم کا پیوٹن کو جوابی خط

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پاکستان روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

نجی ٹیی وی  کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو جوابی خط لکھ دیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق جوابی خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے صدر پیوٹن کے تہنیتی پیغام کا شکریہ ادا کیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

 خط کے متن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ پاکستان افغانستان کے معاملے پر روس کو ساتھ لےکر چلنا چاہےگا۔

خیال رہے کہ روسی صدر نے گزشتہ ہفتے شہباز شریف کو  وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد کا خط لکھا تھا۔