اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت ہوئی،وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ،بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عدالت سے درخواست ہے کہ انصاف کی بنیاد پر ایک اور موقع دیا جائے، الیکشن کمیشن کے وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی مخالفت کردی،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔









