بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال مستعفی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال مستعفی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق عون چودھری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی نے اپنے ارکان کو حکومتی عہدوں سے الگ ہونے کا کہا ہے۔
خیال رہے کہ آئی پی پی نے اپنے رہنماؤں عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کو حکومتی عہدوں سے مستعفی ہونے کے احکامات جاری کیے تھے۔
ذرائع کے مطابق معاون خصوصی نعمان لنگڑیال نے بھی استعفی دے دیا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے صدر نے عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کو مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھیں۔
ذرائع کے مطابق عون چوہدری اور نے استحکام پاکستان میں شمولیت کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔