تہران: ایران نے اپنے ملک میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پاکستان سے مدد مانگ لی۔
کرکٹ ایران کے چئیرمین حسین علی سلیمان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف سے ملاقات کی۔
کرکٹ ایران کے چئیرمین نے ذکاء اشرف کو پی سی بی کا سربراہ بننے پر بھی مبارکباد دی، زکاء اشرف نے کرکٹ ایران کے چئیرمین کا مبارکباد پر شکریہ ادا کیا۔
اس ملاقات کے دوران ایران نے اپنے ملک میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی کوچنگ کے لیے پاکستان سے تعاون کی درخواست کیا۔
حسین علی سلیمان نے کہا کہ خواہش ہے پاکستان ایران میں کرکٹ کی بہتری اور کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے مدد کرے۔
اس موقع پر ذکاء اشرف نے کرکٹ ایران کے چئیرمین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی۔
چیئر مین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ پاکستان ایران میں کرکٹ کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کی صلاحتیں بہتر کرنے میں معاونت کرے گا۔
کرکٹ کے فروغ کیلئے ایران نے پاکستان سے مدد مانگ لی








