بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا کاپاکستان کےلئے آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کا خیر مقدم

نیویارک(ممتازنیوز) امریکا نے پاکستان کےلئے عالمی مالیاتی بینک (آئی ایم ایف) کے قرض پروگرام کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے ۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم ان مشکل حالات میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان کی مدد کے لئے آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔انہوں نے پاکستان پر زوردیا کہ وہ بڑے پیمانے پر معاشی اصلاحات اور پائیدار معاشی بحالی کےلئے آئی ایم ایف کے ساتھ کام جاری رکھے ۔