اسلام آباد(ممتازنیوز )پاکستان نے خودمختارانہ معیشت کی جانب ایک سنگ میل عبور کرلیا ،وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود صاحب کی قیادت میں طے پایا جانے والا پاکستان روس تجارتی معاہدہ کامیاب ہوگیا ،معاہدہ کے تحت پاکستان کی پہلی پیش رفت تاریخ میں پہلی بار روس سے براستہ تاجکستان، ازبکستان، افغانستان تجارتی سامان پاکستان پہنچ گیا۔
،وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی جانب سے روس و پاکستان روڈ ٹو روڈ ٹرانسپورٹ کا معاہدہ 16 نومبر 2022 کو ہوا تھا ،وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے مارچ میں روس دورے کے دوران انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ کا معاہدہ کیا تھا جمعہ کواپنے بیان میں مولانا اسعد محمود نے کہاکہ روس قدرتی وسائل اور جدید ٹیکنالوجی سے مالا مال ملک ہے۔
،اس معاہدہ کے تحت پہلی شپ منٹ کے تحت سفید چنا اور دھاگے کے ٹرک پاکستان پہنچ گئے ہےاس معاہدہ کے تحت پاکستان اور روس کے تعلقات مزید بہتر اور مضبوط ہوں گے،وقت کے ساتھ ساتھ روس سے پاکستان مزید سامان بھی منگوائے گا۔
وزیرمواصلات نے کہاکہ روس سے ہم پیٹرولیم مصنوعات بھی منگوا سکتے ہیں،پاکستان سے کپڑا، کھیل کا سامان اور چاول ہم روس کو دیں گے،انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ایگریمنٹ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان کلیدی کردار اداکرے گا،دونوں اطراف سے بارڈر کراسنگ پوائنٹس اور کسٹم کے اسعد کی پاسداری کو یقینی بنانا ہوگا









