اسلام آباد(ممتازنیوز )چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ آبادی میں اضافے پرقابو پانے کے لیے حکمت عملی کی ضرورت ہے ،ہم ہرمسئلے کے حل کی تلاش حکومت پرڈال دیتے ہیں ،ایران بنگلہ دیش نے آبادی پرکس طرح قابوپایایہ کیس سٹڈی کرناہوگا،وقت کاتقاضاہے کہ عوام اورہم جیسے لوگ سامنے آکرمسائل کاحل تلاش کریں ،جمعہ کوسپریم کورٹ کے زیراہتمام نیشنل پاپولیشن کنٹرول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ معاشرے کی بہتری کے لیے سب کوحصہ ڈالناہوگا،آج کل ہم اپنے انفرادی فائدے کودیکھتے ہیں ،نئی نسل کوہنرمند بناکربہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں ،آئین میں بنیادی حقوق کامقصد عوام کوخوشحال رکھناہے
آبادی میں اضافے پرقابو پانے کے لیے حکمت عملی کی ضرورت ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال








