بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہ محمود قریشی کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی 9 مئی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہارون شاہ نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ شاہ محمود کی جانب سے وکیل علی بخاری نے اپنے دلائل میں کہا کہ ان کے مؤکل احتجاج کے دوران نہ تو جائے وقوعہ پر موجود تھے نہ ہی پرتشدد ہنگاموں سے متعلق کوئی بیان دیا، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔