اسلام آباد(ممتاز نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ہائی سپیڈ ڈیزل میں 7 روپے کمی جبکہ پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ استحاق ڈار نے آئندہ 15 روزہ کے لیے نئی پیٹرولیم قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
ویڈیو پیغام میں وزیر خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔
پٹرول کی قیمت 9 روپے فی لیٹر کم ہو نئی قیمت 253 روپے فی لیٹر ہوگی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے فی لیٹر کم ہو کر نئی قیمت 253.50 روپے فی لیٹر ہوگی









