بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایشیا کپ سری لنکا سے دبئی منتقل کرنے کی خبروں کی تردید

دبئی: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) نے ایشیا کپ کو سری لنکا سے دبئی منتقل کرنے کی بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کر دی۔

ایشین کرکٹ کونسل کا دبئی میں غیر رسمی اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران براڈکاسٹرز، پاکستان ، سری لنکا اور بھارتی کرکٹ بورڈز کے نمائندوں سمیت اے سی سی عہدیداروں نے شرکت کی۔ جنوبی افریقی شہر ڈربن سے واپسی پرچیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے اے سی سی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ایشیا کپ کے شیڈول پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایشیا کپ کے شیڈول میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی۔
ایشین کرکٹ کونسل نے ایونٹ کو سری لنکا سے دبئی منتقل کرنے کی بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان میں ایشیا کپ کے میچز دو وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔
لاہور اور ملتان کو ایشیا کپ کے مقابلوں کے لیے چنا گیا ہے۔
اجلاس میں ایشیا کپ کے لاجسٹکس مسائل پر براڈکاسٹرز اور ممبران کی تفصیلی گفتگو کی گئی، براڈکاسٹرز کی آسانی کو دیکھتے ہوئے ملتان اسٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا۔
پاکستان میں ایشیا کپ کے 4 ہی میچ کھیلے جائیں گے، ایشیا کپ کی تفصیلات کا باضابطہ اعلان کل کیا جائے گا۔