بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لیاری: پولیس اہلکار کو اس کے بڑے بھائی اور بھتیجوں نے قتل کردیا، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی: لیاری گلستان کالونی میں پولیس اہلکار کو اس کے بھائی اور بھتیجوں نے مل کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے گلستان کالونی میں پولیس اہلکار کو فائرنگ اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت اسماعیل کے نام سے ہوئی جو گارڈن ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کا واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا،مقتول کو اس کے بھائی گل زمین اوراس کے 4 بیٹوں نے مل کر قتل کیا۔

پولیس نے بتایا کہ جھگڑا جائیداد کے تنازع پر ہوا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

دوسری جانب واقعے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی ہے جس میں مقتول کا بڑا بھائی اوراس کے بیٹے اہلکار اسماعیل پر تشدد کررہے ہیں، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اہلکار اسماعیل پر فائرنگ کرتا ہے، ملزمان نے فرار ہونے سے پہلے پولیس اہلکار کی موٹرسائیکل بھی جلادی۔