بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویز الٰہی کی نظربندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی نظربندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے گئے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق وکیل عامر سعیدراں نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ،درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پرویز الٰہی کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ نظربندی کو کالعدم قرار دیا جائے۔