بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حارث رؤف کی شادی میں بابر اعظم کی ’ڈیجیٹل’ شرکت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف کی شادی تو اختتام پذیر ہوگئی لیکن سوشل میڈیا پر اب تک اس کی دھوم برقرار ہے۔

ہر گزرتے دن حارث رؤف کی نت نئی تصاویر سوشل میڈیا پر دھوم مچانے سامنے آجاتی ہیں،جن کے ذریعے اب تک مداح حارث کی شادی کے سحر میں مبتلا ہیں۔

شادی کی منفرد اور دلفریب تقریبات کے بعد اب تصاویوں نے اپنا ڈیرہ جمایا ہوا ہے۔فوٹو گرافر عبدالصمد  کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ نئی تصاویر جاری کی گئی ہیں جس میں حارث رؤف کے منفرد پوز شامل ہیں۔

کہیں دلہا صاحب کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود کیمرے کے سامنے پوز دے رہے ہیں تو کہیں حال میں مہمانوں کے درمیان موجود ہیں۔

یہی نہیں ایک تصویر میں تو کپتان بابر اعظم کو بذریعہ ویڈیو کال حارث رؤف کی بارات میں شرکت کرتے دیکھا گیا، جس میں  بابر اعظم فون پر مسکرا رہےہیں۔

عبدالصمد کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں کسی اسٹیڈیم میں کسی نیشنل کھلاڑی کی شوٹنگ کروں گا۔’

انہوں نے تصاویر کا اختتام کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میری دعا ہےکہ حارث ہمیشہ ریکارڈ توڑتے رہیں اور اس قوم کو ہمیشہ سربلند کرتے رہیں’۔

مداحوں کی جانب سے بابراعظم کی ڈیجیٹل شرکت کو خوب پسند کیا گیا اور ساتھ ہی یہ خیال بھی ظاہر کیا گیا بابر اعظم اپنے لوگوں کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔

حارث رؤف کی شادی میں  بابر اعظم کی ’ڈیجیٹل’ شرکت
حارث رؤف کی شادی میں  بابر اعظم کی ’ڈیجیٹل’ شرکت
حارث رؤف کی شادی میں  بابر اعظم کی ’ڈیجیٹل’ شرکت
حارث رؤف کی شادی میں  بابر اعظم کی ’ڈیجیٹل’ شرکت