پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ نیب انکوائری میں پیش ہونے سے معذرت کرلی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب کو تحریری جواب میں کہا ہے کہ سیکیورٹی کے باعث کم سفر کرتا ہوں 19 جولائی کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونا ہے اس روز نیب میں پیش ہو جاؤں گا۔
جواب میں مزید کہا کہ نیب قوانین کے سیکشن 18 سی کے تحت انکوائری رپورٹ موصول صرف میں کر سکتا ہوں، القادر ٹرسٹ کیس میں سپریم کورٹ نے مجھے رہا کرنے کا حکم دیا تو انکوائری رپورٹ بھول آیا تھا۔
عمران خان نے تحریری جواب میں استدعا کی کہ انکوائری رپورٹ وکیل گوہرخان کو دی جائے۔









