اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان، سی پی پی اے نے نرخوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافہ متوقع ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کروائی گئی۔
نییپرا سی سی پی اے کی درخواست پر 26 جولائی کو سماعت کرے گی۔









