بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی گلوکار ’بادشاہ ’ دورانِ کنسرٹ حادثے کا شکار ہوگئے

بھارتی ریپر، گلوکار، فلم پروڈیوسر اور معروف بزنس مین آدتیہ پرتیک سنگھ جو اپنے اسٹیج نام ’بادشاہ’ سے بھی جانے جاتے ہیں کنسرٹ کے دوران بڑے حادثے کا شکار ہوگئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں گلوکار اپنی لائیو پرفارمنس کے دوران گرِ کر زخمی ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بادشاہ گائیکی میں مگن ہیں اسی دوران انکا پاؤں ساتھ ہی ایک خالی جگہ پر پڑتا ہے دیکھتے ہی دیکھتے وہ نیچے گرجاتے ہیں۔

ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی مختلف قیاس آرائیوں نے جنم لے لیا سوشل میڈیا صارفین سمیت بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی یہ دعویٰ کیا گیا کہ ویڈیو میں گرنے والے گلوکار بادشاہ ہیں۔

جب کہ ویڈیو کے کیپشن میں ’دھیان سے بادشاہ بھائی’ بھی لکھا گیا۔