بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

واسع چوہدری نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

پاکستانی اسکرین رائٹر، اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر، اور معروف کامیڈین واسع چوہدری نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔

میں ہوں شاید آفریدی کے مصنف نے حال ہی میں انسٹاگرام کے ذریعے اپنے کامیڈی شو ’مزاق رات’ کو الوداع کہا اور اپنے اس یادگار سفر کو یاد کرتے ہوئے ایک طویل نوٹ بھی جاری کیا۔

تاہم اداکار اب کیا نیا کرنے جا رہے ہیں اس سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں، انسٹاگرام پر  آفیشل اکاؤنٹ گلیکسی لالی وڈ کی جانب سے ایک پوسٹ شئیر کی گئی ہے۔

 

مذکوزہ پوسٹ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اداکار واسع چوہدری  ’مزاق رات’ کو خیرباد کہنے کے بعد اب سما ٹی وی جوائن کرنے جا رہے ہیں جس کے پروجیکٹ کا  باضابطہ اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔

تاہم اس خبر کے سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔