کراچی(ویب ڈسیک)ٹک ٹاکر عفان ملک نے پاکستانی ٹک ٹاکرز کی دنیا کی کوئین جنت مرزا کی بہن، ٹک ٹاکر علشبہ انجم سے اپنی منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کر دی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں دو مشہور پاکستانی ٹک ٹاکرز علشبہ انجم اور عفان ملک کی منگنی ایک پروقار تقریب میں ہوئی تھی جس سے متعدد خوبصورت تصویریں کئی دنوں تک سوشل میڈیا پر وائرل رہی تھیں۔اس تقریب میں اس خوبصورت جوڑی کے تمام دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی تھی۔علشبہ اور عفان کے رشتے کے ٹوٹنے سے متعلق کافی عرصے سے افواہیں زیرِ گردش تھیں جس کی اب عفان ملک نے تصدیق کر دی ہے۔
View this post on Instagram
عفان ملک نے علشبہ انجم کے ساتھ اپنی منگنی کے ٹوٹنے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا ہے جبکہ علشبہ انجم اپنی منگنی سے متعلق سوشل میڈیا پر پوچھے جانے والے سوالات کا جواب نہیں دے رہی ہیں۔عفان ملک نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جس پر ایک صارف کا پوچھنا تھا کہ”کیا آپ کی منگنی ختم ہو گئی ہے؟”اس سوال پر جواب دیتے ہوئے ٹک ٹاکر نے لکھا کہ “ہاں۔”

یاد رہے کہ ٹک ٹاکر و یوٹیوبر علشبہ انجم اور عفان ملک دونوں نے اپنے پروفائلز سے ایک دوسرے کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں، جنت مرزا کی بہن علشبہ انجم اور عفان ملک کی منگنی ٹوٹنے پر شائقین ملے جلے ردِعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔









