اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا یہ فیصلہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے تاریخ کا فیصلہ ہوگا قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ کے فیصلے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا
پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے تاریخ کا فیصلہ ہوگا قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ کے فیصلے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 18, 2023
واضح رہے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی گزشتہ روز اپنی تقریر میں کہا تھا کہ 14 اگست کو نگران حکومت ملکی معاملات سنبھالے گی۔ ذرائع کے مطابق ابھی حکومت نے متعدد قانون سازی کرنی ہے جسے صدر مملکت کو بھیجا جائے گا اور پندرہ روز کے اندر صدر مملکت اس کی منظوری دیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سمری بھیجنے کے بعد صدر مملکت کے پاس اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کے لیے اڑتالیس گھنٹے کا وقت ہوگا۔ صدر نے دستخط نہ کیے تو اسمبلی سمری بھجوانے کے 48 گھنٹے بعد خود بخود تحلیل ہو جائے گی تاہم مشاورت کا عمل جاری ہے اور مشاورت مکمل ہو نے کے بعد صدر مملکت کو سمری بھیجی جائے گی۔









