بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی ٹیم آئندہ سال نیوزی لینڈ کیخلاف دس اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کا فیوچرٹورپروگرام سامنے آگیا۔ قومی ٹیم آئندہ سال نیوزی لینڈ کیخلاف دس اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔
فیوچرٹورپروگرام کےمطابق اضافی میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کو ذہن میں رکھتے ہوئے شیڈول کیے گئے ہیں 2024 میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جون میں ویسٹ انڈیزاورامریکہ میں کھیلا جائےگا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم انیس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی،جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی اپریل میں پاکستان کا جوابی دورہ کرے گی۔اسکے علاوہ پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم بھی اس سال دسمبرمیں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔
دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان فروری دوہزارپچیس میں سہ فریقی ون ڈے سیریز کی میزبانی کرے گا