بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کا عملہ معطل کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک )اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کا عملہ عطل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے عملے میں شامل دو اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر اور ایک اسٹاف آفیسر کو معطل کر دیا۔

معطل کئے جانے والے افسران میں اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر محمد شاہد، اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر عظیم بٹ اور اسٹاف آفیسر محمد امان خالد وائیں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر کو وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر کے عملے پر تحفظات تھے۔ اسی بنیاد پر پرویز الہیٰ نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے انہیں معطل کیا ہے۔

اسپیکر نے ڈپٹی اسپیکر اسٹاف کے تینوں افسران کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

چند روز قبل ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتکاب کی کارروائی کرائی تھی۔

اس دوران شدید ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، ڈپٹی اسپیکر کو لوٹوں سے مارا گیا اور ان کے بال نوچے گئے تھے۔

بعد ازاں صورت حال پر قابو پانے کے لیے پنجاب پولیس اہلکاروں کو اسمبلی میں لایا گیا تھا۔ اس دوران ہنگامہ آرائی کے دوران چوہدری پرویز الہیٰ بھی زخمی ہوئے تھے۔