کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ٹک ٹاک پر دھوم کے بعد حریم شاہ نے انہیں اپنے دلچسپ انداز میں خوش آمدید کہہ دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز تحریک انصاف کے آفیشل ہینڈل سے یہ اعلان کیا گیا تھاکہ خان صاحب نوجوانو ں میں مقبول ایپ ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنانے جا رہے ہیں۔ جس کے بعد عمران خان کا ٹک ٹاک پر اکاونٹ بنایا گیا جس پر دیکھتے ہی دیکھتے 20 لاکھ سے زیادہ فالورز ہوگئے۔
ہوگئے۔

حریم شاہ نے عمران خان کو ٹک ٹاک پر آنے اور کچھ ہی گھنٹوں میں یہ سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے خوش آمدید کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔جس کے کیپشن میں حریم شاہ نے لکھا کہ “پاکستان کی شان عمران خان صاحب کو ٹک ٹاک پر خوش آمدید کہتی ہوں۔ ٹک ٹاک کو کروڑوں پاکستانی استعمال کرتے ہیں اور یہ ایپ آئندہ انتخابی مہم میں بااثر ثابت ہوگی۔ ٹاک ٹاکر نے مزید کہا کہ” الیکشن دوران بھرپور ساتھ دونگی۔”
https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1681313898010640385?s=20









