نادرا(Nadra) سینٹر سے بچے کا ’ب‘ فارم یا چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پہلی مرتبہ بنوانے جارہے ہیں تو پہلے چند باتیں جان لیں۔
نادرا رجسٹریشن سینٹر جانے سے پہلے والدین یا قانونی سرپرست کا شناختی کارڈ نمبر، یونین کونسل، میونسپل کمیٹی یا کنٹونمنٹ بورڈ کا جاری کردہ تصدیق شدہ کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ تیار رکھیں۔
پیدائش بیرون ملک ہوئی ہو تو غیر ملکی تفصیلی برتھ سرٹیفکیٹ یا پاکستانی سفارتخانے یا مشن کا ایس ون فارم یا شہریت کا سرٹیفکیٹ یا نیچرلائزیشن سرٹیفکیٹ ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:نائجیریا میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، 32 افراد ہلاک
نادرا کے مطابق تین سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو فنگرپرنٹس، تصویر اور آئرس اسکین کے لئے نادرا دفتر ہمراہ لائیں، اگر درخواست دہندہ قانونی سرپرست ہو تو مجاز عدالت سے جاری شدہ گارڈین شپ سرٹیفکیٹ ہمراہ لائیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ بچے کا ب فارم بنوانے کے بعد پاسپورٹ بنوانا ہو تو ب فارم کے لئے بچے کی تصویر بنوانا لازم ہو گا۔
درست اور مکمل دستاویزات کے ساتھ تشریف لائیں اور کسی پریشانی کے بغیر بچے کا ب فارم بنوائیں اور مزید معلومات کے لیے 1777 پر رابطہ کریں۔









