بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سائفر تحقیقات، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 جولائی کو طلب کرلیا

اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے چیئرمین پی ٹی آٗئی کو سائفر کیس میں 25 جولائی کو طلب کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز بلایا گیا ہے اور ان سے جوائنٹ انکوائری ٹیم تفتیش کرے گی۔
ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس میں سائفر سے متعلق تمام دستاویزات بھی مانگی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ عدم پیشی پر یکطرفہ کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کی ہدایت پر سائفر کی تحقیقات متعلق جوائنٹ انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی تھی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو پہلے بھی طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔