سڈنی (سپورٹس ڈیسک) 9 ویں فیفا ویمن ورلڈ کپ کا آغاز آج ہو رہا ہے، افتتاحی تقریب نیوزی لینڈ کے آکلینڈ فٹ بال اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی مشترکہ میزبانی میں فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2023 کا افتتاحی میچ میزبان نیوزی لینڈ اور ناروے کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ سڈنی میں آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلاجائے گا ۔ فیفا ویمن ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں اضافہ کردیا گیا ہے ، فیفا کے صدر گیانی انتونیو کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ 2023 میں خواتین کے ورلڈ کپ کی انعامی رقم بڑھا کر 110 ملین ڈالرز کردی گئی ہے۔
افتتاحی میچ سے چند روز قبل ہی ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کی فروخت بیان کردہ اعداد و شمار سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک تقریباً 1.4 ملین ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔
خیال رہے کہ ٹورنامنٹ میں مسلسل 2 مرتبہ کی فاتح امریکی ٹیم اس بار بھی ٹائٹل کے دفاع کے لیے فیورٹ قرار دی جا رہی ہے۔









