بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی سی سی نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی ورلڈ کپ کے ساتھ خوبصورت تصویر شئیر کردی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اور کرکٹ کا آپس میں تعلق گہرا ہوتا جا رہا ہے ،آئی سی سی نے کنگ آف بالی ووڈ شاہ رخ خان کی ورلڈ کپ کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی ہے۔

ٹوئٹر پر شئیر ہونے والی اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سپر سٹار شاہ رخ خان ورلڈ کپ ٹرافی کو خوبصورتی سے گھورتے ہوئے نظر آرہے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے دنیائے کر کٹ کے تمام شائقین اور کھلاڑیوں نے اس پر نظر جما رکھی ہے ۔تصویر دیکھ کر ظاہر ہو رہاہے کہ شاہ رخ خان نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023کے لیے خصوصی پرومو شوٹ کیا ہے۔