بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سری لنکا کو شکست دینے کے بعد کپتان بابراعظم نے وہ بات کہہ دی جو ہر پاکستانی ان کے منہ سے سننا چاہتا تھا

گال (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سری لنکا کو شکست دینے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ جس طرح سعود شکیل اور سلمان نے پارٹنر شپ قائم کی اس نے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بابراعظم کا کہناتھا کہ نوجوان کھلاڑیوںنے شاندار پرفارمنس دی ہے ، بطور کپتان میں ٹیم کی پرفارمنس سے مطمئن ہوں، ہم نے شروع میں ہی وکٹیں گنوا دی تھیں لیکن سلمان اور سعود نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، جس نے کھیل کا رخ ہی تبدیل کر دیا، سعود نے ہمارے لیے تین سیشنز میں بیٹنگ کی، ہمیں اس طرح کی پارٹنر شپ کی ضرورت تھی ۔ ہم اس سٹیڈیم میں پہلے بھی دو تین میچ کھیل چکے ہیں ، یہاں کی کنڈیشن آسان نہیں ہے ۔