لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں سائفر تحقیقات کیلئے طلبی کا نوٹس چیئرمین پی ٹی آئی کو وصول ہو گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سائفر تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کا چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کا نوٹس موصول ہو گیا،ایف آئی اے اہلکار نے چیئرمین پی ٹی آئی کو زمان پارک میں نوٹس وصول کرایا، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 25جولائی کو طلب کیا۔









