بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی ٹیم کو جیتنے کے بعد کتنی رقم ملی؟ چیک میں بڑی غلطی ہوگئی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں شروع ہونے والا ٹیسٹ جمعرات کو پاکستان کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں قومی ٹیم نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔
میچ کے بعد ہونے والی تقریب میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو پلیئر آف دی میچ کی ٹرافی سے نوازا گیا اور 2 ہزار امریکی ڈالرز بھی انعام میں ملے جب کہ کپتان بابر اعظم کو ٹیم کی کامیابی پر چیک تھمایا گیا۔
اب دلچسپ بات یہ ہے کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے پیش کردہ چیک میں ایک بڑی غلطی ہوگئی جو یقیناً سوشل میڈیا صارفین سے پوشیدہ نہ رہ سکی۔
بابر اعظم کو جو چیک ٹیم کی کامیابی پر پکڑایا گیا اس میں جو رقم لکھی تھی ، اس نے صارفین کو مشکل میں ڈال دیا کیونکہ الفاظ میں رقم ‘2 ہزار امریکی ڈالر ز’ لکھی تھی جب کہ نمبرز میں یہ رقم 5000 امریکی ڈالرز درج تھی۔
تاہم صارفین کو یہ بات ہضم نہیں ہوسکی اور کئی لوگوں نے اس غلطی کی نشاندہی کی۔

فوٹو: اسکرین شاٹ

فوٹو: اسکرین شاٹ

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Green Shirts (@greenshirts17)


پاکستان کو ملنے والی رقم اصل میں کتنی تھی؟
دوسری جانب سری لنکن صحافی نے نجی ٹی وی کو تصدیق کی کہ یہ پرنٹنگ کی غلطی تھی، یہ رقم 2000 نہیں بلکہ 5000 امریکی ڈالر ہونی چاہیے تھی۔
اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے جن کا مؤقف ابھی آنا باقی ہے۔
واضح رہے کہ دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔
گال میں کھیلا گیا یہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25 ۔2023 میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ ہے۔