بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور افغانستان کی ون ڈے سیریز سری لنکا میں ہونے کا امکان

 

کولمبو: سری لنکا آئندہ ماہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ ون ڈے ہوم سیریز کی میزبانی کرے گا۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ (ACB) کے معتبر ذرائع نے بتایا کہ سری لنکا سے پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کو ایک ہی مقام پر کھیلنے کی اجازت دینے کے بارے میں رابطہ کیا ہے۔

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ایس ایل سی نے اپنا گراؤنڈ اور اسٹیڈیم کرایہ پر دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ چونکہ افغانستان کے پاس کوئی اسٹیڈیم نہیں ہے اور سری لنکا میں کھیلنا ایشیا کپ اور اس کے فوراً بعد ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے اچھی تیاری ہوگی۔

ذرائَ کے مطابق ہم ان میچوں کی میزبانی متحدہ عرب امارات یا قطر میں کرنے کے خواہاں تھے، لیکن وہاں شدید گرمی کے ماحول کو دیکھتے ہوئے یہ ممکن نہیں تھا۔

ہندوستانی کرکٹ بورڈ (BCCI) اور امارات کرکٹ بورڈ (ECB) نے اس سے قبل بالترتیب یو اے ای اور بھارت میں افغانستان کے میچوں کی میزبانی کی تھی۔ تاہم، بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے ممکنہ انکار کے خدشات کے باعث اس دوطرفہ سیریز کے لیے بھارت پر غور نہیں کیا گیا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ٹیم کے ارکان اور معاون عملے کو 10 یا 12 اگست کو سری لنکا میں جمع ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تین ون ڈے میچوں کی تاریخوں اور ایک مقام کو جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی۔