بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا ضروری کیسز کے علاوہ کیس مقرر کر نے پر شدید برہمی کا اظہار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بھی ارجنٹ کیسز کے علاوہ کیس مقرر کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کے متعلقہ نمائندے کو عدالت طلب کر لیاہے ، چھٹیوں میں صرف ارجنٹ کیسز لگانے کا آرڈر ہے ،کلئیر آرڈر ہے چھٹیوں میں صرف ضمانت ، سٹے آرڈر اور ہنگامی نوعیت کے کیسز سنے جائیں گے ،روٹین کیسز اور سپلیمنٹری کیسز کیسے مقرر کیے گئے ہیں ۔ چیف جسٹس نے عدالتی عملے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس کے نمائیندے کو کہیں فوری عدالت پیش ہوں۔