بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ادیتیا رائے کپور کی ’گلوکاری’ کی دنیا میں دبنگ انٹری

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار  ادیتیا رائے کپور  نے اداکاری کے بعد گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار جلد اپنا البم ریلیز کرنے والے ہیں۔

 سوشل میڈیا پر معتدد ویڈیوز بھی گردش کر رہی ہیں جس میں اداکار کو گٹار بجانے اور گاتے ہوئے سنا گیا جس نے کئی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔

2013 کی بلاک بسٹر فلم ’عاشقی‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی کا ایک نیا مرحلہ شروع کررہے ہیں۔

گلوکاری کے جنون کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے اداکار کا کہنا تھا کہ ’موسیقی ہمیشہ سے میرا ایک جنون اور مشغلہ رہا ہے لیکن اب میں اسے زیادہ سنجیدگی سے اپنا رہا ہوں، مزید ایک البم پر کام کر رہا ہوں جو امید ہے کہ جلد ہی پیش کروں گا۔ ’

ادیتیا رائے کپور  نے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ وہ ’دی نائٹ مینیجر‘ کی ریکارڈنگ کے دوران اسٹوڈیو میں ’عاشقی‘ فلم کے گانے گایا کرتے تھے۔

اداکار کا مزید یہ بھی کہنا تھا میں نے آج تک کسی فلم کیلئے گانا نہیں گایا لیکن مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقتوں میں ایسا ممکن ہوسکے گا۔