بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دیر بالا میں کار گہری کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) دیر بالا میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق دیر بالا میں دوران سفر کار ڈرائیور نے تیز رفتاری کے سبب کنٹرول کھو دیا جس کے سبب کار گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہیں۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔