بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایمرجنگ کپ، پہلا سیمی فائنل، پاکستان نے سری لنکا کے خلاف کتنے سکور پر 5 وکٹیں گنوا دیں ؟ جانئے

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا میں جاری ایمرجنگ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنا لیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے میدان میں اتر کر بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آئے دونوں کھلاڑی 22 اور 12 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے ان کے بعد تیسرے نمبر پر آنے والے عمیر یوسف نے بہترین کھیل پیش کیا اور 79 گیندوں پر دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 88 رنز کی اننگ کھیلی جس نے پاکستان کو بڑے ہدف کے راہ میں اہم معاونت فراہم کی ، ان کے بعد طیب طاہر نے 26 رنز بنائے تاہم قاسم اکرام 8 سکور ہی بنا سکے ۔