انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے آفیشل پروموشنل ویڈیو جاری کر دی ہے۔
آئی سی سی نے اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ورلڈ کپ 2023 کے آفیشل پرومو کی ویڈیو جاری کی۔
2 منٹ اور 13 سیکنڈ کی ویڈیو کے کیپشن میں آئی سی سی نے لکھا کہ ’آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں تاریخ لکھی جائے گی اور خواب سچ ہوں گے۔‘
ویڈیو میں ماضی میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کی جھلکیوں کو دکھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے میچز 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک جاری رہیں گے، پہلا میچ 2019 کی ورلڈ کپ فائنلسٹ ٹیموں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو بھارت کے سب سے بڑے احمد آباد اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
History will be written and dreams will be realised at the ICC Men's Cricket World Cup 2023 🏆
All it takes is just one day ✨ pic.twitter.com/G5J0Fyzw0Z
— ICC (@ICC) July 20, 2023
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پروموشنل ویڈیو کے پس منظر میں بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی آواز شامل کی گئی ہے۔
پرومو میں دکھائی جانے والی جھلکیوں میں آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں اس وقت نمبر 2 پوزیشن پر موجود پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی زیادہ تر ’مایوسی کی جھلکیاں‘ دکھائے جانے پر آئی سی سی کو کرکٹ فینز کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
شائقین نے نشاندہی کی کہ پرومو میں پاکستان کھلاڑیوں میں شاداب خان کی گیند پر بھارتی بلے باز کا چھکا لگنا، محمد عامر کا بولڈ ہونا ، وہاب ریاض کا شاٹ لگنے کے بعد مایوس ہونا اور 1992 میں انضمام الحق کا رن آؤٹ دکھایا گیا ہے۔
https://twitter.com/SharyOfficial/status/1681932219202371585?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1681932219202371585%7Ctwgr%5E94ee7c9241e484d28ad8784beea1924afd32e81d%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1208104
کئی شائقین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ویڈیو کے ایک سین میں پاکستانی فین مایوس بیٹھا ہوا ہے اور بھارتی فین اس کا جذبہ بڑھانے آتا ہے۔
اس پوری ویڈیو میں پاکستان کے صرف ایک خوشی کے لمحے کو دکھایا گیا ہے جس میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی وکٹ لینے کے بعد اپنے مخصوص انداز میں سیلیبریٹ کررہے ہیں۔
تاہم پاکستانی شائقین آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پرومو ویڈیو سے زیادہ متاثر نہیں ہوئے اور کئی شائقین نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی دنیا میں نمبر ون بلے باز پاکستانی کپتان بابر اعظم ویڈیو میں کہیں نظر نہیں آئے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم 2 سال سے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں اور 2021 اور 2022 کے ’آئی سی سی ون ڈے بیٹر آف دی ایئر ’کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔
پروموشنل ویڈیو میں ’پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوسی کی جھلکیاں دکھانے پر‘ کرکٹ فینز آئی سی سی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ’جانبداری‘ کا الزام لگا رہے ہیں۔
ٹوئٹر صارف احمد نجیب نے لکھا کہ ’نمبر ون بلے باز کے بغیر یہ پرومو ایک مذاق ہے‘۔
Without no 1 ranked batter, promo is a joke
— Ahmer Najeeb Satti (@AhmerNajeeb) July 20, 2023
ایک ٹوئٹر صارف نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ اصلی اکاؤنٹ سے ہی پرومو ویڈیو پوسٹ کردیتے۔
asli account se he post kr dena tha @bcci
— Out of Context Pakistan (@Umairiology) July 20, 2023
عبداللہ نامی صارف نے لکھا کہ دنیا کا نمبر ایک بلے باز کہاں ہے؟ ویڈیو میں جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
World number one batsman is not there? Peak biaseness
— Ch Abdullah (@ChAbdullah391) July 20, 2023
زرمینے نامی صارف نے لکھا کہ ’کیا یہ بھارت کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو ہے؟ میں سمجھی آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہے اور ون ڈے کے نمبر ون بلے باز کہاں ہیں؟
Is it only Indian based video?
I thought ICC represents International Cricket Council…..
And where's the number one odi batsman since the song is One day!!!!— Zi: (@IamGipsian) July 20, 2023
ارسلان نصیر نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’تھوڑا اور دکھی دکھا دو پاکستانیوں کو؟؟‘
Jaani thora aur dukhi dikha do Pakistanis ko ??
— Arsalan Naseer (@ArslanNaseerCBA) July 20, 2023
عبداللہ چیمہ نے لکھا کہ ’یہ لوگ بابر اعظم سے ڈرتے ہیں‘۔
They are scared of @babarazam258 . No Babar Azam in the promo
— Abdullah Cheema (@AB_cheema) July 20, 2023
آمنہ نے لکھا کہ ’بابر کو بھول گئے؟ چلو، وہ آپ لوگوں کو میچ میں تاریخ لکھنے میں مدد کرے گا، گیم آن ہے، چاہے آپ کا آفیشل پرومو کتنا ہی قابل فضول کیوں نہ ہو۔‘
Babar ko bhool gaye? Challo, he’ll help you guys write history at the matches. Game on hai, no matter how pathetic your official ad is. https://t.co/NLd21spIjK
— AHI (@aamnaisani) July 20, 2023









