پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار فردوس جمال اسپتال میں زیرِ علاج، بیٹے حمزہ فردوس نے والد کیلئے دعاؤں کی اپیل کردی۔
کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا اداکار فردوس جمال کی 12 گھنٹے کی طویل ترین کامیاب سرجری کردی گئی۔
والد کی صحتیابی اور سرجری کی خبر بیٹے بازل فردوس کی جانب سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے ذریعے دی گئی۔حمزہ فردوس نے دعاؤں کے ساتھ ویڈیو کلپ میں والد کی سرجری کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

بیٹے کی جانب سے شئیر کردہ ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فردوس جمال طویل آپریشن کے بعد خیریت سے ہیں، ویڈیو کے کیپشن میں بازل نے لکھا کہ ’میرے والد کو دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ پاک انہیں صحت والی زندگی دے۔’

ساتھ ہی دوسری ویڈیو کلپ میں فردوس جمال کو آپریشن کے بعد چلتے پھرتے دیکھایا گیا جس میں لکھا گیا تھا کہ ’الحمداللہ میرے والد نے آپریشن کے بعد چلنا شروع کردیا ہے۔’
مداحوں کی جانب سے ویڈیو سامنے آتے ہی اداکار کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہوگیا ساتھ ہی انہوں نے فردوس جمال کے اہل خانہ کے لیے اپنی محبت اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ فردوس جمال کے بیٹے بازل فردوس اور حمزہ فردوس اپنے والد کی صحت کے حوالے سے اکثر مداحوں کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر شئیر کرتے رہتے ہیں۔









