بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کرکٹ کے فیصلے نان کرکٹر کررہے ہیں تو سوال بھی ان سے کرنا چاہیے: انضمام

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پہلے امام کی سلیکشن پر بات ہوتی تھی اب کہا جارہا ہے کہ اس نے اچھا کھیلا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انضمام الحق نے اپنے بھتیجے امام الحق کی پرفارمنس سمیت ان پر ہونے والی تنقید پر بھی بات کی۔

انضمام الحق نے کہا کہ امام کی سلیکشن پر کافی بات ہوتی تھی،اب آپ کہہ رہے ہیں کہ اس نے اچھا کھیلا۔

سابق کپتان نے کہا کہ ٹی 20 کی وجہ سے ورلڈکلاس اسپنر نہیں آرہے، پہلے ثقلین جیسے اسپنر ہوتے تھے، اسپنرز کو بلاکر اکیڈمیز میں کام کریں گے تو فائدہ ہوگا۔

گال ٹیسٹ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اچھا پرفام کر رہی ہے، کل ٹیسٹ میچ جیتا ہے، ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم سے بہت امید ہے۔

انضمام کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کی وجہ سے پروجیکٹ بند نہیں ہونا چاہیے، ابھی بورڈ میں تبدیلی ہورہی ہے اور امید ہے آگے سب اچھا ہوگا۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کے فیصلے نان کرکٹر کررہے ہیں تو سوال بھی ان سے کرنا چاہیے، جونیئر لیگ شروع ہوئی اگر ٹیلنٹ ملا تو اس لیگ کو جاری رہنا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی، سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 131 رنز کے ہدف کو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق 50 اور آغا سلمان 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔