بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کاجول کِس بات سے پریشان؟ مداحوں سے مشورہ مانگ لیا

بالی وڈ فلم انڈسٹری کی ہیروئن، معروف اداکارہ کاجول کو کس بات نے پریشان کردیا؟

90ویں کی دہائی کی اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی لیکن آخر اس تصویر میں ایسی کیا خاص بات تھی جس نے اداکارہ کی پریشانی میں اضافہ کردیا؟

دراصل یہ تصویر کاجول کی 9 تصاویر پر مبنی ایک کولاج تھا جس میں انہوں نے خود کےبدلتے ہوئے موڈ اور احساسات کو بیان کیا۔

 

ہلکے رنگ کی ہائی نیک، بکھرے بال ساتھ اداکارہ کےکولاج کے ہر پوزمیں منفرد انداز اپنی مثال آپ تھا۔

 ساتھ ہی کاجول نے اپنے ان 9 مخلتف پوز پر 10 مختلف نام دینے کے بعد مداحوں کے مشورہ طلب کرلیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں الجھن میں ہوں کہ دس تصاویر میں سےکون سی ایک غائب ہوگئی؟’

سوال آنے کی دیر تھی مداحوں کے تبصروں اور تعریفوں کی لائن لگ گئی، لوگوں نے اداکارہ کی خوب تعریفیں کیں۔

ایک صارف نے لکھاکہ ’ہم الجھن میں نہیں ہیں کیونکہ ہم آپ اور آپ کے تمام 9 مزاجوں سے پیار کرتے ہیں۔’