اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج شرقپور کا دور کریں گے اور تین اہم ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیرِ اعظم 19 کلومیٹر طویل کالا شاہ کاکو سے لاہور کراچی موٹروے کو منسلک کرنے والے لاہور بائی پاس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔اس منصوبے سے 27 ہزار کے قریب روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔وزیرِ اعظم لاہور کراچی موٹروے سگیان روڈ اور مین راوی پُل تک کے توسیعی منصوبے کا آغاز کریں گے۔اس منصوبے سے لاہور کی ٹریفک کیلئے آسانی، ایندھن کی بچت اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔وزیرِ اعظم عبدالحکیم موٹروے پر ایسان (شرقپور) انٹرچینج کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔پاکستان ٹیلی ویژن تقریب کی کاروائی براہ راست نشر کرے گا۔
تین اہم ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد، وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج شرقپور کا دور کریں گے








