بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرول کی قیمتوں میں فی الفور کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، مفتاح اسماعیل

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ پیٹرول کی قیمتوں میں فی الفور کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، عوام کو گاڑیوں کے پیٹرول ٹینک فُل کروانےکی ضرورت نہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایسےکسی قانون میں تبدیلی نہیں کی جائےگی جس سےآئی ایم ایف سے تعلقات خراب ہوں۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا بِل ریورس کرنےکا کوئی ارادہ نہیں ہے، اگلے سال تک آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل ہوجائے پھر دیکھیں گے۔ خیال رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کی قلت کے باعث پیٹرول پمپوں پرگاڑیوں کی قطاریں لگنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔پنجاب کے جنوبی اضلاع میں پمپس پر ڈیزل کی فروخت بند کردی گئی اور اس حوالے سے پیٹرولیم ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی خبروں پرکمپنیاں تیل فراہم نہیں کر رہی ہیں۔دوسری جانب کسان اتحاد کے رہنماوں نے شکوہ کیاکہ ڈیزل نہ ملنے کی وجہ سے گندم کی فصل متاثر ہورہی ہے۔ادھر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ڈیزل یا پیٹرول کی کوئی قلت نہیں، چند مقامات پر ڈیزل کی قلت کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، اوگرا تمام صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئےہے۔