بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کا احتجاج، اسلام آباد میں ریڈزون سیل

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے26اپریل کو ملک بھر میں الیکشن کمیشن دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان پراسلام آباد میں ریڈزون سیل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد الیکشن کمیشن کےمرکزی سیکرٹریٹ پہنچے اور سکیورٹی پلان پرالیکشن کمیشن حکام سےملاقات کی۔ حکام نے کہا کہ کل کےاحتجاج کےپیش نظرفول پروف انتظام کیےجائیں جس پر آئی جی یقین دہانی کروائی کہ پی ٹی آئی ریلیوں کو ریڈزون میں داخلےکی اجازت نہیں دیں گے صرف پی ٹی آئی اراکین اسمبلی ریڈزون میں داخل ہوسکیں گے۔پولیس رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر پی ٹی آئی کا احتجاج اشتعال انگیز نہیں ہو گا تاہم احتجاج کےپیش نظرریڈزون میں انٹری مارگلہ روڈ سے ہو گی۔