بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہاکس بے میں سمندر کنارے نہاتے ہوئے 23 سالہ نوجوان ڈوب گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائدؒ میں ہاکس بے کے سمندر کنارے نہاتے ہوئے 23 سالہ نوجوان تیز لہروں کی زد میں آ کر  ڈوب گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سمندر کنارے پکنک منانے کے دوران نوجوان کا دل مچلا تو پانی میں اتر گیا تاہم تیز لہریں آنے کے سبب اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گہرے پانی میں جانے سے ڈوب گیا۔

ریسکیو عملے کے مطابق نوجوان کی موت کی تصدیق ہو گئی، لاش معمول کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔