لاہور(ممتازنیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےکہاکہ اگرچہ پوری ریاستی مشینری اور ہماری انٹیلی جنس ایجنسیاں ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو ختم کرنے کے ایک نکاتی ایجنڈے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں ، لیکن ملک بھر میں دہشت گردی سے متعلق واقعات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔اتوار کوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ کے پی کے انسداد دہشت گردی کے محکمے کی رپورٹ کے مطابق، صرف گزشتہ ایک سال میں، صرف کے پی میں 665 دہشت گردی کے حملے ہوئے ہیں۔ہمارے معاشی اور سیاسی بحران کے اوپر آخری چیز جو پاکستان چاہتا ہے وہ یہ ہے کہ وہ ایک بار پھر دہشت گردی کی لپیٹ میں آ جائے۔ ہماری ترجیحات کو درست کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
ملک بھرمیں دہشتگردی میں اضافہ ،ہمیں اپنی ترجیحات درست کرنے کی ضرورت ہے ،عمران خان








