اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن جیتے پر حمزہ خان، قوم اور تمام کھلاڑیوں کو مبارک دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعطم شہبازشریف نے 37سال بعد یہ ٹائٹل پھر سے پاکستان کے نام کرنے پر حمزہ خان کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے کہاکہ حمزہ خان نے 1986کی ورلڈ سکواش چیمپئن جان شیر کی فتح کی یادتازہ کردی، سکواش کے میدان میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے پر قوم کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
وزیراعظم کاکہناتھا کہ امید ہے آنیوالے وقت میں آپ سکواش میں پاکستان کو ایک بار پھر ناقابل تسخیر بنائینگے، وزیراعظم نے حمزہ خان کے والدین، کوچ اور تمام ٹیم کو بھی مبارک دی، ان کا کہناتھا کہ 15ماہ میں کوہ پیمائی، باکسنگ، سکواش و دیگر کھیلوں میں پاکستان نے کئی اعزاز اپنے نام کئے۔









