فیصل آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والی حکومت کا احترام کریں گے، وعدہ کرتاہوں پانچ سالہ مینڈیٹ ملاتوسب ملکرپاکستان کی قسمت بدل دیں گے، پاکستان اورترقی اورخوشحالی کے سفر پر گامزن کردیں گے، انشاءاللہ پاکستان 10 سال میں معاشی میدان میں بھارت سے ٹکر لے گا۔
موٹروےایم3سےمنسلک فیصل آبادستیانہ بائی پاس کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 2018 میں جھر لو چلا، دھاندلی سے بہروپیے کامیاب کرائے گئے، آپ نےووٹ کی طاقت سےان بہروپیوں کو شکست دینی ہے، مولانا فضل الرحمان سے آئندہ بھی رشتہ چلتا رہے گا، پی ٹی آئی حکومت نےمنصوبوں میں ایک اینٹ کااضافہ نہیں کیا، 4سال پاکستان کےمعاشرےمیں زہر گھولتے رہے، 4سال بے تکے اور بے بنیاد بھونڈے الزامات لگاتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ دوپٹے پہنا کر ہمارے لوگوں کو زبردستی اس طرف دھکیلا گیا، لوگوں کوجہازوں پربٹھاکرراتوں رات بنی گالہ پہنچایا گیا، پنجاب میں ن لیگ کی حکومت کاراستہ روکا گیا، وفاق میں ہماری سیٹوں کوادھراُدھرکیاگیا، اس شخص نے 4 سال دن رات چور،ڈاکوکی گردان کی، کہتاتھا3ماہ میں لوٹےہوئے300ارب ڈالرواپس لےآؤں گا، پھر کہا مر جاؤں گا آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا،آئی ایم ایف سےمعاہدہ کیااورپھراسےتوڑکربوجھ ہماری حکومت پرڈالا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایک سازش کےتحت نوازشریف کو بے بنیاد الزامات میں دھکیلا گیا ، اس سازش میں ثاقب نثار سازشی ٹولے کا سرغنہ تھا، ثاقب نثارکےساتھ دیگرلوگوں نےمل کرنوازشریف کو نااہل کرایا، نواز شریف کوپانامہ سےاقامہ میں نااہل کرایاگیا، افسران سے کہا تھا اس کا مکروہ چہرہ سامنےآئے گا تو نواز شریف فرشتہ نظر آئےگا، ہم نےپاکستان کوڈیفالٹ کےخطرےسےنکال لیا ، اب دوردور تک ڈیفالٹ کا کوئی نام ونشان نہیں،201یونٹ تک بجلی استعمال کرنےوالوں کیلئےکوئی اضافہ نہیں کیاگیا، آئی ایم ایف کی شرط پوری کرناہماری مجبوری تھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس شخص نےآئی ایم ایف سےمعاہدہ توڑنےکیلئےسازش کی، ہم نےسیلاب متاثرین کو 100ارب روپےکی امداد پہنچائی، وعدہ کرتاہوں مینڈیٹ ملا تو سب ملکر پاکستان کی قسمت بدل دیں گے، مسلم لیگ ن کوموقع ملاتونوازشریف ہماراوزیراعظم ہوگا، عوام کےووٹوں سےمنتخب ہونےوالی حکومت کااحترام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کےووٹوں سےمنتخب ہونےوالی حکومت کااحترام کریں گے، مسلم لیگ ن کوموقع ملاتونوازشریف ہماراوزیراعظم ہوگا، نوازشریف کی سربراہی میں سب ساتھی کارکن کی طرح دن رات خدمت کریں گے، وعدہ کرتاہوں پانچ سالہ مینڈیٹ ملاتوسب ملکرپاکستان کی قسمت بدل دیں گے، پاکستان اورترقی اورخوشحالی کےسفرپرگامزن کردیں گے، یہ کشکول توڑکراس کےحصےبنی گالہ کےآس پاس بچھادیں گے۔انشاءاللہ پاکستان10سال میں معاشی میدان میں بھارت سےٹکرلےگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےملک میں20،20گھنٹےکی لوڈشیڈنگ ختم کی تھی، نوازشریف نےچین سے30ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں کرائی، نوازشریف کےدورمیں مہنگائی کی شرح3.5فیصدتھی، اگلی حکومت ن لیگ کوملی توپاکستان کوکھویاہوامقام دلانےکیلئےجان لڑادیں گے، یہ کشکول توڑکراس کےحصےبنی گالہ کےآس پاس بچھادیں گے، پاکستان کواپنےپیروں پرکھڑاکریں گے،یہ جادوٹونےاورموم بتی،لال ٹین جلانےسےنہیں ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ نوازشریف کی قیادت میں محنت،امانت اوردیانت کےسفرسےہوگا، ملک بھرمیں کروڑوں بچوں اوربچیوں کولیپ ٹاپ دیں گے، معدنیات کی دولت سےپورےپاکستان کوفیض یاب کریں گے، اس طرح نہیں ہوگاکہ190ملین پاؤنڈکافراڈ کرکےچورڈاکوکہتارہے، ایسانہیں ہوگاکہ خانہ کعبہ کےماڈل کی گھڑی بیچ کرچورڈاکوکی گردان کی جائے، یہ پیسےدانش سکول کےبچیوں کو دے دیتا تو میں انہیں سلام کرتا، بتایا جائے یہ 50 ارب روپیہ پاکستان کے خزانے میں کیوں نہیں آیا؟ فیصلہ آپ نے کرنا ہے، انشاءاللہ پاکستان 10 سال میں معاشی میدان میں بھارت سے ٹکر لے گا، گردن میں سریے اور تکبر والے شخص کی بات سننی ہے تو پھر پاکستان کااللہ حافظ۔
تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اب کہتےہیں الیکشن ہیں ہمارےساتھ یہ نہیں ہوناچاہیے، شہداءکےناموں پر ڈنڈے اور جوتے برسائے گئے،آگ لگائی گئی، جو انہوں نے کیا ہے اس کی سزا ان کو ملے گی، آج یہ کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ، 9 مئی کو شہداء کی بے حرمتی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بھی بحران میں ہے،ڈیفالٹ سےبچالیا گیا، نوازشریف کو سازش کے ذریعے نااہل کیا گیا، نوازشریف نے5ٹیلیفون کالزکاجواب6ایٹمی دھماکوں سےدیا، اس وقت کہا جاتا تھا دہشت گرد سوات تک آ گئے ہیں، مسلم لیگ ن نے دہشت گردی، لوڈ شیڈنگ سمیت سب بحرانوں کوحل کیا، ایسے فتنے کو مسلط کیا گیا جس نے 4 سال میں ملک بربادکردیا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فتنےنے4سال کے دوران ملک میں کوئی کام نہیں کیا، 2018کاالیکشن چرایا گیا، ملک پر فتنے کو مسلط کیا گیا ، چین والے بھی شہباز شریف کے کاموں سے بے حد متاثر ہوئے، شہباز شریف نے فیصل آباد کو کئی ہسپتالوں کا تحفہ دیا، شہباز شریف نے فیصل آباد کو تعلیم، صحت کے منصوبے دیئے، پچھلے 4 سال کے دوران فیصل آباد میں ایک بھی کام نہیں ہوا، دونوں میں صوبوں سے عوام کوسفری سہولیات میسرآئیں گی، دوسرا منصوبہ رنگ روڈ فیصل آباد کا ہے، پہلا منصوبہ فیصل آباد ستیانہ بائی پاس کا ہے، آج 10ارب کی لاگت کے2منصوبوں کاافتتاح ہواہے۔









