بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن کا چیئرمین پی ٹی آئی کو صبح 10 بجے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عمران خان کو منگل کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کو ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کی ہدایت کی اور کہا کہ آئی جی اسلام آباد چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کر کے الیکشن کمیشن میں پیش کریں۔
توہین الیکشن کیس میں عمران خان پیش نہیں ہوئے تھے اور الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر وارنٹ جاری کیے۔

May be an image of ticket stub and text